دھرنے کے شرکاءآئینی اور درمیانی راستہ اختیار کریں ،شفقت محمود چوہان

دھرنے کے شرکاءآئینی اور درمیانی راستہ اختیار کریں ،شفقت محمود چوہان

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے شرکاءآئینی اور درمیانی راستہ اختیار کریں تاکہ مسئلے کا پ±رامن حل نکالا جا سکے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے ملکی معیشت کو لے ڈوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھرنے والوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو آئین اور جمہوریت کو بھی کھو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ شفقت محمود چوہان نے بتایا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر 21اگست کو لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلا ءکا ملک گیر نمائندہ کنونشن طلب کر رکھا ہے جس میں قومی مفاد کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے گا۔

شفقت چوہان

مزید :

صفحہ آخر -