شاد باغ، تیز رفتار کا نے 50سالہ شخص کو ہلاک کردیا،ڈرائیور فرار
لاہور(کرائم سیل)شاد باغ کے علاقہ میں تیز رفتار کا نے ٹکر مار کے 50سالہ شخص کو ہلاک کردیا ،ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ،نعش کو پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ عامر روڈ کے قریب شیخ امجد نامی شخص سڑک کنارے جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے اسے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ۔