عورتوں کی ڈھال میںدھرنا دینے والے سیاسی طالبان ہیں،ساجد میر

عورتوں کی ڈھال میںدھرنا دینے والے سیاسی طالبان ہیں،ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہپارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے دھرنا دینے والے سیاسی طالبان ہیں۔ جن سے حکومت نے ضرورت سے زیادہ لچک دکھائی۔ حکمت اچھی بات ہے مگر آپ مخالف جتنا ڈھیل دیتے ہیں وہ اتنا ہی سر پر چڑھتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ اور آئین پر نقب نہیں لگنے دیں گے۔ عورتوں کو ڈھال بنانے والے بزدل ہیں۔عمران خان اور طاہر القادری جی ایچ کیو سے اُمیدیں لگائے بیٹھے تھے مگر ان کی امید یں دم توڑ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی فوجی طالع آزما نہیں آئے گا۔ تشدد اور بدزبانی کہاں کی جمہوریت ہے؟
ساجدمیر

مزید :

صفحہ آخر -