مانگا منڈی، دو گرپوں میں مسلح تصادم، 5افراد زخمی ہوگئے

مانگا منڈی، دو گرپوں میں مسلح تصادم، 5افراد زخمی ہوگئے

  

لاہور(کرائم سیل) مانگا منڈی کے علاقہ میں دو گرپوں میں تصادم کے نتیجہ میں 5افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی سٹاپ پر گاڑیوں سے اڈا لینے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں 5افراد قیصر ،جھارا ،شوکی،اشفاق اورڈینی زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا ۔

مزید :

علاقائی -