نولکھا، 35سالہ نا ئیجیرین باشندہ پراسرار طور پر ہلاک

نولکھا، 35سالہ نا ئیجیرین باشندہ پراسرار طور پر ہلاک

  

لاہور(کرائم سیل) نولکھا کے علاقہ میں 35سالہ نائجرین باشندہ پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ نولکھا کے علاقہ میں 35 سالہ غیرملکی شخص کو بے ہوش دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلا ع دی۔ پولیس نے لاش کی تلاشی لی تو اسکی شناخت obiezdeکے نام سے ہوئی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔ سب انسپکٹر نواز کا کہنا ہے کہ نائجرین باشندہ طبعی موت سے ہلاک ہوا ہے اور پاکستان میں یہ کئی بار پہلے بھی آ چکا ہے، 16 اگست کو یہ اسلام آباد سے لاہور آیا تھا ۔سب انسپکٹر نے مزید بتا یا کہ تاحال اسکے ورثا سامنے نہیںآئے، ورثا کے سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -