ایف آئی اے گوجرانوالہ کے افسروں کی کارکردگی پراظہار عدم اطمینان
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایف آئی اے گوجرانوالہ کے افسروں سے گزشتہ روز ایک خصوصی میٹنگ کی۔ انہوں نے افسروں کی کارکردگی یہ عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ بہتر کارکردگی والوں کو تعریفی اسناد اور انعامات بھی دیئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہریوں کو تنگ نہ کریں ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے 6افسروں کو شو کاز نوٹس جبکہ 4افسروں کو انعامات دیئے۔ انہوں نے کارکردگی بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔
عدم اطمینان