لاہور ہائیکورٹ ،شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ ،شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت اور چیئرمین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمودنے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار پروفیسر نعمان احمدنے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری صحت پنجاب نے سنیارٹی لسٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے جونیئرافسر ڈاکٹر فرخ اقبال کو شیخ زید ہسپتا ل کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے جو میرٹ کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میرٹ کی خلاف ورزی ہونے پر سینئر افسران میں بدلی پھیلی ہے اور ہسپتال کے انتظامی معاملات درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر فرخ اقبال اور سیکرٹری صحت سمیت متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 28اگست کو جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -