پارلیمنٹ ہاﺅس مارچ کے محاصرے میں، ارکان پارلیمنٹ پیدل یا لمبا راستہ اختیار کرکے پہنچے

پارلیمنٹ ہاﺅس مارچ کے محاصرے میں، ارکان پارلیمنٹ پیدل یا لمبا راستہ اختیار ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے آزادی اور پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے ہزاروں شرکاء کی ریڈ زون بالخصوص پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے موجودگی کی وجہ سے قومی اسمبلی کے ارکان کو پارلیمنٹ ہاﺅس تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا‘ پارلیمنٹ ہاﺅس کے بالکل سامنے واقع پارلیمنٹ لاجز میں مقیم بہت سے ارکان پیدل چل کر جبکہ کئی گاڑی میں لمبا راستہ اختیار کرکے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے۔ اسی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے دس بجے کے مقررہ وقت کی بجائے 12بجے کے بعد جا کر شروع ہوسکا قومی اسمبلی کے بیشتر ارکان نے کیبنٹ بلاک کے اندر سے پارلیمنٹ ہاﺅس جانے کا راستہ اختیار کیا آزادی اور انقلاب مارچ کے ہزاروں شرکاءکی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر موجودگی کی وجہ سے ارکان پارلیمنٹ کے چہروں سے تناﺅو پریشانی عیاں تھی۔

 لمبا راستہ

مزید :

صفحہ آخر -