5بچوں کی بیوہ ماں کے قاتل گرفتار نہ کئے جا سکے

5بچوں کی بیوہ ماں کے قاتل گرفتار نہ کئے جا سکے

  

لاہو(کرائم سیل ) کا ہنہ فیروز پور روڈ للیانی کے علاقہ میں مکان کے تنازع پربھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والی 5بچوں کی بیوہ ماں کی نعش کو انویسٹی گیشن پولیس نے پوسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جبکہ ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کا ہنہ کے علاقہ فیروز پور روڈ للیانی میں پانچ بچوں کی ماں 40سالہ رمضانہ بی بی کو اس کے بھانجے نے سر میں گولی مار دی رمضانہ بی بی للیانی گاؤں کی رہائشی تھی جس کا خاوند اعجاز احمد تین سال قبل فوت ہو گیا تھا جس نے ایک مکان بنایا جس پر اس کے بھانجے نواز نے قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ناکامی پر رمضانہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ مقتولہ کوگزشتہ روز سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔پولیس تاحال ملزم نواز کو گرفتار نہ کرسکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -