پیپلز پارٹی ملک کی سنجیدہ صورتحال میں عوام کے ساتھ ہے،زاہد زوالفقار

پیپلز پارٹی ملک کی سنجیدہ صورتحال میں عوام کے ساتھ ہے،زاہد زوالفقار

  


لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان نے اپنے ا یک بیان میں کہا ہے کہ، پیپلزپارٹی ملک کی اس سنجیدہ صورتحال میں عوام کے ساتھ ہے اور عوام کوکبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی پیپلزپارٹی جنازے اٹھانے کی سیاست ملک میں نہیں ہونے دیگی،پاکستان کے نامناسب حالات ملک کو لے ڈوبیں گے، ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے آئی ڈی پیز کی بھی مدد کرنی ہے،لیکن یہاں تو پورا ملک آئی ڈی پیز بنا ہوا ہے، لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر اسلام آباد بیٹھے ہوئے ہیں،اور مختلف سیاسی پارٹیاں انھیں کھانے پینے کی اشیاء پہنچا رہی ہیں اس ساری صورتحال سے نمٹنے کے لئے سوچ وبچار سے کام لینا ہوگا، اگر توجہ نہ دی گئی تو بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے،پاکستان کے چاروں طرف دشمن ہی دشمن ہیں جو ملک کا نقصان چاہتے ہیں، ہمیں ان دشمن اورسازشی عناصر سے بچنا ہوگاامن وامان کے لئے دونوں فریقین کو مذاکرات کرنے ہونگے، 1973کا آئین ایک تحفہ ہے جس کی حفاطت ہم سب کو کرنی ہے نہیں تو تیسرا فریق متحرک ہوگا، جس میں سیاسی رہنماؤں کی ناکامی ہوگی ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ اس لئے لگایا تھا تاکہ حکومتی وسائل غریب عوام تک پہنچ سکیں پیپلزپارٹی آج بھی ملکی نظام غریب عوام کے لئے بنانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے جو حکومت عوام کی خیر خواہ ہوتی ہے عوام ان کی قدر بھی کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -