بد اخلاقی کے بعد قتل ہونے والی 15سالہلڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی

بد اخلاقی کے بعد قتل ہونے والی 15سالہلڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی

  

لاہور( کرائم سیل )کوٹ لکھپت کے علاقہ میں مبینہ بد اخلاقی کے بعد قتل ہونے والی پندرہ سالہ نامعلوم لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی، دو روز قبل خالی پلاٹ سے بوری بند لاش پڑی تھیجسے پولیس نے موقع پر پہنچ کرقبضے میں لے لیا ۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ لاش چار روز پرانی تھی جسکی وجہ سے شناخت کرنا مشکل تھا ۔شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے لڑکی کو اغواکیا مبینہ بد اخلاقی کا نشانہ بنایاگیا ہے اور مزاحمت کرنے پر گلا دباکر قتل کردیا اور لاش کو بوری میں بند کرکے کوٹ لکھپت کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے مقتولہ کی شناخت کے حوالے سے مساجد میں اعلانات کروائے گئے لیکن ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ نامعلوم افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لواحقین کے ٹریس ہونے کے بعد ہی قتل کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

مزید :

علاقائی -