لاہور، ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

لاہور، ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

  

لاہور( کرائم سیل)شہر میں مختلف جگہوں پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ ریس کورس کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار مرزا کرم کو کچل کر ہلاک کردیا پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق متوفی مغل پورہ کا رہائشی تھا۔ متوفی کے لواحقین نے ڈارئیور کو معاف کردیا ہے افسران کے حکم پر ہی ڈارئیور کو رہا کیا جائے گاضروری کا روائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے جبکہ سگیاں پل کے قریب ویگن کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نامعلوم شخص گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق متوفی حیلہ سئے نشئی معلوم ہوتا ہے شناخت نہ ہونے پر اسکی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے میوہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔سندر ، چوہنگ،مانگا منڈی ،ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں ٹریفک حادثات میں سات افراد زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداددی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -