تیز رفتار کار کی رکشہ کو ٹکر، رکشہ ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی

تیز رفتار کار کی رکشہ کو ٹکر، رکشہ ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی

  

لاہور(کر ائم سیل)کیولری گراؤنڈ میں تیز رفتار کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 4بچوں کے باپ رکشہ ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی ،زخمی کو فوری طبی امدا کے لئے سروسز ہسپتال لے جا یا گیا جہاں اس کا علاج جا ری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق کیولری گراؤنڈ کے قریب خاتون ڈرائیور نے گاڑی رکشہ سے ٹکرا دی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور ریا ض کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔ اس کو فوری طبی امدا کے لئے سروسز ہسپتال لے جا یا گیا جہاں علاج جا ری ہے ۔ریاض نے روزنامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ خاتون کی تیزرفتاری کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جبکہ اس کے بھائیوں کا کہنا تھا کہ ریاض 4بچوں کا باپ ہے اور رکشہ چلا کر گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے ،اس کے ساتھ سخ زیا دتی ہو ئی ہے ،اعلیٰ حکا م انصا ف دلا ئیں۔

مزید :

علاقائی -