تیز رفتار کار نے راہگیر کو ٹائروں تلے کچل دیا

تیز رفتار کار نے راہگیر کو ٹائروں تلے کچل دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)تھانہ شیرا کوٹ کی حدود میں تیز رفتار کار نے راہگیر کو ٹائروں تلے کچل دیا،جبکہ کار سوار موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق بند روڈ پر رات12:00 بجے کے قریب 29سالہ شخص سڑک پار کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے اس کا سر فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر اس کی تلاشی لی لیکن کوئی شناختی دستاویز برآمد نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو میو ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے جبکہ متوفی کے ورثا کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ کار سوار کے بارے میں عینی شاہدین سے معلومات اکٹھی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -