مناواں، شہری کے گھر سے چور قیمتی سامان اور 20ہزارلے اڑے

مناواں، شہری کے گھر سے چور قیمتی سامان اور 20ہزارلے اڑے
مناواں، شہری کے گھر سے چور قیمتی سامان اور 20ہزارلے اڑے
کیپشن: aslam and javed

  

لاہور(کرائم سیل)تھانہ مناواں کی حدود میں چور شہری کے گھر سے قیمتی سامان اور 20ہزار نقدی لے اڑے،پولیس نے اطلاع ملنے پر موقعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سردار پورہ گلی نمبر 5نزد اینٹوں کا بھٹہ کے رہائشی اسلم ذوالفقار کے گھر میں گزشتہ رات چوروں نے گھس کر گھر کا قیمتی سامان اور صندوق چوری کر لیا۔محمد اسلم نے اپنے بھائی جاوید کے ہمراہ نمائندہ\" پاکستان \"کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز گھر میں سو رہے تھے کہ چور گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اورگھر سے ایک پنکھا،موٹر اور ایک صندوق اٹھا کر لے گئے جس میں 20ہزار کی نقدی بھی موجود

تھی۔ہمیں واقعہ کی اطلاع صبح کے وقت ہوئی تو ہم نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -