بجلی کی لوڈشیڈنگ دوبارہ بد ترین صوتحال کی جانب بڑھنے لگی پہیہ ٹھپ ہو کر رہ گیا

بجلی کی لوڈشیڈنگ دوبارہ بد ترین صوتحال کی جانب بڑھنے لگی پہیہ ٹھپ ہو کر رہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                           لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ایک بار پھر بد ترین صورتحال کی جانب تیزی سے بڑھنے لگی ۔ ایک جانب شدید حبس ،دوسری جانب بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی دوسری جانب بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی پہیہ تقریبا ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ گزشتہ روز بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال میں مزید اضافہ ہو گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ہائیڈل کی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے چھ ہزار میگا واٹ کی سطح تک پہنچ گیا ۔ شارٹ فال میں اضافہ کی وجہ سے مرمت کے نام پر بجلی کی بندش سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ۔ بجلی کی بار بار بندش کے باعث اکثر علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہو گئی ۔رات کے وقت لوڈ بڑھنے پر سسٹم کو بچانے کے لئے درجنوں فیڈرز بند کر دیئے گئے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 18400 جبکہ پیداوار 11890 میگاواٹ رہی طلب و رسد میں 6510 میگا واٹ کا فرق رہا
لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -