کارکن کے قتل کو ہارٹ اٹیک کا نام دینا ظلم ہے،بشارت جسپال

کارکن کے قتل کو ہارٹ اٹیک کا نام دینا ظلم ہے،بشارت جسپال

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) عوامی تحریک کا لاپتہ کارکن شعیب یونس تشدد سے سنٹرل جیل گوجرانوالا میں مار دیا گیا۔ عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا کہ حکمرانوں کے حکم پر پولیس نے عوامی تحریک کے کارکنوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ 13اگست کو گوجرانوالاسے شعیب نامی کارکن قافلہ انقلاب میں شرکت کےلئے لاہور آیا جس کو گھر سے نکلتے ہی پنجاب پولیس نے اٹھا کر غائب کر دیا۔تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے شعیب جان کی بازی ہار گیا۔بشارت جسپال نے کہا کہ اس قتل کو ہارٹ اٹیک کا نام دینا ظلم ہے۔ بشارت جسپال

مزید :

صفحہ آخر -