رجب طیب ایردوآن کے جانشینوں کے نام منظرعام پر آنا شروع ہوگئے

رجب طیب ایردوآن کے جانشینوں کے نام منظرعام پر آنا شروع ہوگئے

  

لاہور(اسلم بھٹی)ترکی کے موجودہ وزیراعظم رجب طیب ایردوآن جو 10 اگست کو ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں ملک کے 12ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں اور ترک میڈیا میں ملک کے نئے ممکنہ وزیراعظم اور رجب طیب ایردوآن کے جانشین کے بارے میں مختلف نام ذرائع ابلاغ میں آرہے ہیں۔ ان ممکنہ جانشینوں میں سرفہرست ملک کے وزیر خارجہ احمد داؤد اولو ہیں جن کام نام سب سے زیادہ فیورٹ قرار دےئے جارہے ہیں گزشتہ دنوں اس کی تصدیق ملک کے موجودہ صدر عبداللہ گل نے بھی کردی ہے اور کہا کہ ملک کے ممکنہ طور پر آئیندہ وزیراعظم احمد داؤد اولو ہونگے۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد داؤد اولو یکم مئی 2009ء سے ترکی کے مسلسل وزیرخارجہ چلے آرہے ہیں وہ 26فروری 1959ء کو ترکی کے شہر قونیا میں پیدا ہوئے۔ وہ سیاسیات اور بین الاقوامی امور کے مرمرہ یونیورسٹی اور بی کینٹ یونیورسٹی میں پروفیسر بھی رہے ہیں۔ 2003ء میں انہوں نے اے کے پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور مختلف ممالک میں سفیر اور صدر اور وزیراعظم کے مشیر بھی رہے ۔وہ نرم مزاج سمجھے جاتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -