ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  

لاہور(کرائم سیل)شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے غلام فرید کے گھر میں گھس کر اہل خانہ سے 10لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر گھریلو سامان لوٹ لیا ۔ملت پارک میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایوب کی فیملی سے 4لاکھ 25ہزار روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،اورموبائل چھین لیا ۔چوہنگ میں ڈاکوؤں نے اکرم کی دکان سے 3لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں لوٹ لیں ۔جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے علی حسن سے 3لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی ۔ جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوؤں نے عمیر سے 15ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا۔ لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے فیاض سے 41ہزار روپے مالیت کی نقدی ،نواب ٹاؤن میں اعجاز سے 25ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے عباس سے 12ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،شاد مان میں ڈاکوؤں نے احتشام سے 75ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔ گوالمنڈی میں علیم ،اقبال ٹاؤن میں الطاف ،چوہنگ میں حسیب،ٹاؤن شپ میں قدیر کی گاڑیاں جبکہ ستو کتلہ میں عامر،مانگا منڈی میں منیر ، مناواں میں آصف،فیکٹری ایریا میں عمران ،مصطفی آباد میں جاوید، نیو انارکلی میں علی ،لٹن روڈ میں ریاض ،شاد باغ میں سعید ،وحدت کالونی میں فرحان ، کاہنہ میں بشارت، نشتر کالونی میں مخدوم، ،قلعہ گجر سنگھ میں قاسم اور اظہار کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -