متحدہ کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں

متحدہ کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی )متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ندیم نصرت سے ان کی علالت کے باعث سینئر ڈپٹی کنوینر کی ذمہ داریاں واپس لے لیں ہیں۔بدھ کومتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلا میہ کے مطابق ڈپٹی کنونیر ندیم نصرت کافی علیل ہیں اور تنظیمی ذمہ داریوں کی مصروفیات کی وجہ سے انہیں آرام کا موقع نہیں مل پارہا جو ان کے مرض کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔اپنی علالت کے باعث ندیم نصرت نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے رخصت کی درخواست دی تھی۔ جسے رابطہ کمیٹی نے تمام تر حالات اورمصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور کرتے ہوئے عوام اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ندیم نصرت کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
 ندیم نصرت

مزید :

صفحہ آخر -