بلوچستان اور کوئٹہ میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہورہا ،وزیر داخلہ بلوچستان

بلوچستان اور کوئٹہ میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہورہا ،وزیر داخلہ بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آئی این پی) وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ صوبے اور کوئٹہ میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہورہا ۔ بدھ کو آپریشن بارے میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہورہا اور نہ ہی کرنا چاہ رہے ہیں کوئٹہ ایئربیس اور ایئرپورٹ کے اطراف کے تمام جگہوں پر آریشن کے ذریعے تمام رہائشیوں کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیر داخلہ بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -