بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام ، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام ، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آئی این پی )ایف سی نے بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنا کر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔ بدھ کو ذرائع کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے مری کیمپ اور دالبدین میں ایف سی نے کارروائی کر کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اینٹی ٹینک مائنز، ایم ایم میزائل، مارٹر رائنڈز، ہینڈ گرنیڈز اور ڈیٹو نیٹرز برآمد ہوئے جنہیں بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیے جانے کا امکان تھا۔
 کارروائی ناکام

مزید :

صفحہ آخر -