شہبازشریف کا چنیوٹ میں ماں اور 3 بیٹیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

شہبازشریف کا چنیوٹ میں ماں اور 3 بیٹیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

  

لاہور)پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چنیوٹ کے نواحی علاقے میں خاتون اور اس کی 3بیٹیوں کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملزمان کی فی الفور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -