باٹا پور 6 بچوں کے باپ کا قتل صلح نہ کرنے کا نتیجہ نکلا پولیس ملزمان کی سر پرستی کر رہی ہے ورثاء کا الزام

باٹا پور 6 بچوں کے باپ کا قتل صلح نہ کرنے کا نتیجہ نکلا پولیس ملزمان کی سر ...

  

لاہور ( ملک خیام رفیق) باٹا پور کے علاقے میں 6بچوں کے باپ کا قتل صلح نہ کر نے کا نتیجہ نکلا ،ملزمان نے 3سال قبل مقتول کے بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا جس کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھااور ملزمان اس کیس میں اشتہاری تھے ۔تفصیلا ت کے مطا بق با ٹا پورکے گاؤں بھسین کے رہائشی عبدالناصر کے بیٹے مبین کو 3سال قبل صفدر عرف بڈھا،افضل اور با بر نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔اس واقعہ کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا اور ملزمان مقدمہ میں اشتہاری تھے ۔ملزمان مقتول عبد الناصر پر صلح کے لئے دبا ؤ ڈال رہے تھے اور اسی وجہ سے منگل کے روز ملزم صفدر بڈھااپنے ساتھیوں افضل وغیرہ کے ہمراہ عبدالناصر کے ڈیرے پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔مقتول کے بھا ئی اور بھتیجے نے روزنامہ’’ پا کستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملزمان کو پولیس کا تعاون حاصل ہے ، ملزمان ایک عرصہ سے علاقہ میں خوف کی علامت ہیں لیکن پو لیس ان کے خلاف کا رروائی نہیں کرتی،اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جا ئے ۔

مزید :

علاقائی -