چنیوٹ :رشتہ کے تنازع پر ماں 3بیٹیوں سمیت قتل ، بد چلنی شبہ اور لڑائی جھگؑڑے میں 2خواتین ہلاک

چنیوٹ :رشتہ کے تنازع پر ماں 3بیٹیوں سمیت قتل ، بد چلنی شبہ اور لڑائی جھگؑڑے ...

  

                                  چنیوٹ ( نمائندہ خصوصی )مختلف مقامات پر چنیوٹ کی 6 عورتوں کو قتل کردیا گیا ، ڈی پی او عبدالقادر قمر بلوچ کے حکم پر مقدمات درج کرلئے گئے نعشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے سپر د کردیا گیا ، ملزموں کو آلات قتل سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ، قتل کی پہلی واردات چک نمبر 200 ج ب میں ہوئی جہاں مسماة صالح بی بی او راس کی تین بیٹیاں عزیز فاطمہ ، آمنہ بی بی ، ذکیہ بی بی بھی اس کے قریب سوئی ہوئی تھیں ، رات کے تقریبا ڈیڑ ھ بجے ملزمان ثناءاللہ مسلح بندوق 12 بور اور رحمت اللہ مسلح پسٹل30 بور آگئے جنہوں نے گھر میں داخل ہوکر چاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہوگئے وجہ عنا د یہ بیان کی جاتی ہے کہ ملازم حسین ولد غلام مصطفی کلیار سکنہ چک نمبر 200 ج ب کی والدہ اور ملزم ثناءاللہ ، رحمت اللہ کا رشتوں کے لین دین کے بارے میں جھگڑا رہتا تھا جس رنجش کی وجہ سے دونوں ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہوکر فائرنگ کرکے چاروں عورتوں کو ناحق قتل کردیاتھانہ لنگرانہ پولیس نے ملازم حسین کی درخواست پر اس کی والدہ اور تین بہنوں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا اوردونوں ملزموں کو آلات قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاءکے سپر د کر د ی گئیں ، قتل کی دوسری واردات موضع منگینی میں ہوئی جہاں ملزم عمران ظفر نے حمید خان کی نواسی رخسانہ بی بی کو گولی مار کر گزشتہ رات ڈھائی بجے قتل کردیا وجہ عناد یہ بیان کی جاتی ہے کہ مقتولہ ملزم کی ہمشیرہ تھی جس نے کچھ عرصہ قبل اپنے خاوند سے طلاق لے لی تھی مگر وہ اپنی ساس کی وفات دوبارہ اپنے سسرال چلی گئی تھی جسکا اس کے بھائی ملزم عمران ظفر کو رنج تھا جس کی بنا پر اس نے اپنی بہن کو قتل کردیاتھانہ بھوانہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور پوسٹمارٹم کے بعدنعش ورثاءکے سپر د کرد گئی ، قتل کی تیسری واردات موضع گنجہ طلہ کی کالونی میں ہوئی جہاں گزشتہ روز 11 بجے دن ملزم محمد یعقوب عرف مانگا نے محمد رمضان کی بیٹی سکینہ بی بی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا وجہ عنا د یہ بیان کی جاتی ہے کہ ملزم مقتولہ کا بھائی ہے جس کو مقتولہ کے کردار پرشک تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنی بہن کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا تھانہ محمدوالا پولیس نے ملزم کو قتل کے الزام میں آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے سپر د کر د ی گئی ۔

 6 قتل

مزید :

صفحہ آخر -