نو سر بازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر خاتون سمیت 4 افراد کو ہلاک کر دیا

نو سر بازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر خاتون سمیت 4 افراد کو ہلاک کر دیا

  

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کرخاتون سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے نعشوں کی شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ داتا دربار کے علاقہ سے ایک 55سالہ خاتون کی نعش مقامی افراد کو سڑک کنارے پڑی ہوئی ملی۔ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے 40سالہ شخص کی نعش کوڑے کے ڈھیر میں پڑی ہوئی ملی،تھانہ شادباغ کے علاقہ سے 75سالہ شخص کی نعش واسا کالونی سے ملی جبکہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے 30سالہ شخص کی نعش مقامی افراد کو ملی پولیس نے چاروں نعشوں کو قبضہ میں لے شناخت نہ ہونے پر کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے جبکہ ان افراد کے لواحقین کی تلاش کے لیے مختلف ذرائع سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کرخاتون سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مزید :

علاقائی -