ریڈ بل ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ ،برطانوی پائلٹ نے میدان مارلیا

ریڈ بل ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ ،برطانوی پائلٹ نے میدان مارلیا
ریڈ بل ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ ،برطانوی پائلٹ نے میدان مارلیا

  

لندن(خصوصی رپورٹ).برطانوی کاﺅنٹی برکشائر کے قصبے ایسکوٹ میں 9ویںسالانہ ریڈ بل ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ کے پانچویں مرحلے کاانعقاد کیا گیا جس میں برطانوی پائلٹوں نے میدان مارلیا۔ایسکوٹ کے ایسکوٹ ریس کورس پرہونے والی دو روزہ چمپئن شپ میں امریکا ،برطانیہ ، جرمنی ،آسٹریلیا،آسٹریا،متحدہ عرب امارات۱ورکینیڈاسمیت مختلف ممالک سے12مہم جو پائلٹس نے حصہ لیا۔اس چمپئن شپ میں حصہ لینے والے جانباز ہوائی کرتب بازوں کو سمندر کے بیچوں موجود80فٹ اونچے ہوا سے پھولائے گئے پائیلونز کے درمیان370کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ا±ڑان بھرتے ہوئے منفرد کرتب پیش کرنے تھے۔ان پائیلونز کادرمیانی فاصلہ فقط33سے49فٹ تک رکھا گیا تھا جسکے تحت اگر پائلٹس کے خصوصی ڈیزائن کردہ طیارے ان سے ٹکراتے تو یہ پھٹ جاتے جسکے نتیجے میں پینالٹی کے طور پر انکے پوائنٹس میں کٹوتی کی جاتی ہے۔29ہزار شائقین کی موجودگی میں ہونے والا یہ مرحلہ برطانوی پائلٹ پال بونھم نے جیت لیا جبکہ برطانیہ کے ہی نجل لیمب دوسری پوزیشن لے ا±ڑے۔واضح رہے کہ فروری میں ابوظہبی سے شروع ہونے والی یہ ائیر ریسنگ ورلڈ چمپئن شپ نومبر تک جاری رہیگی جس دوران کروشیا، ملائیشیا،پولینڈ،برطانیہ،امریکا اور چین میں اسکے مختلف مرحلوں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -