مختلف ذہین رکھنے والے افسروں کا تعارف
برمنگھم (نیوز ڈیسک) آپ جو بھی کام کرتے ہوں آپ کے سر پر کوئی نہ کوئی افسر تو ضرور بیٹھا ہوتا ہے۔ بعض خوش قسمت لوگوں کو تعاون کرنے واے اور خیال رکھنے والے افسران ملتے ہیں تو بعض بیچاروں کو ناک میں دم کئے رکھنے والے، لیکن افسروں کی یہ دو ہی اقسام نہیں ہیں۔ پیشہ ورانہ زندگی میں آپ کو رنگ رنگ کے افسران دیکھنے کو ملیں گے۔ چند اہم قسموں سے آپ کا تعارف کروائے دیتے ہیں:-1 استحصالی افسر،انگریزی لفظ ’’بنانا‘‘ یعنی کیلا ایسی ریاست کی طرف اشارہ کیلئے استعمال ہوتا ہے جہاں حکمران طبقہ عوام کا استحصال کرتا ہے، اس لئے اس افسر کو ’’بنانا بوس‘‘ بھی کہتے ہیں، اس کا کام اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے ماتحتوں کے حقوق کا استحصال کرنا ہوتا ہے۔-2 زرخیز ذہن افسر،ان افسران کو ماتحت پسند کرتے ہیں کیونکہ ان کے ذہن میں ہر وقت نئے اور اچھوتے خیالات موجود رہتے ہیں۔-3 لال پیلا افسر،یہ افسر ہر وقت آگ الگتا نظر آتا ہے اور ہر بات کا غصہ ماتحتوں پر نکالتا ہے۔-4 حساس افسر،یہ افسر بہت نرم خو اور ماتحتوں کے جذبات کو سمجھنے والا ہوتا ہے۔ اسے ماتحت بہت پسند کرتے ہیں۔-5 سفارتکار افسر،یہ افسر لوگوں کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی سفارتکار کی طرح مناسب الفاظ اور رویے سے ماتحتوں کو قاتل اور مائل کرلیتا ہے۔-6 ایمجنسی افسر،یہ افسر ہر وقت ہنگامی حالت نافذ کئے رکھتا ہے اور گاہے گاہے واویلا کرتا نظر آتا ہے اس کے ماتحت اس کی باتوں پر اعتماد کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔-7 کڑا میٹھا افسر،یہ افسر ماتحتوں کے ساتھ نرمی کرتا ہے اور ان کا خیال رکھتا ہے لیکن کام کے معاملے میں انتہائی سختی سے پیش آتا ہے۔-8 گم صم افسر،یہ عام طور پر پرسکون ہی رہتا ہے لیکن اپنی نالائقی کی وجہ سے ماتحتوں کیلئے مصیبت ثابت ہوسکتا ہے۔-9 جرأت مند افسر،یہ افسر کم کم ہی ملتے ہیں، یہ اپنے اور اپنے ماتحتوں کیلئے ڈٹ جاتے ہیں اور بہت مقبول ہوتے ہیں۔-10 مضبوط اعصاب والا افسر،اس کی یہ خوبی ہے کہ مشکل اور بے قابو حالات میں بھی حوصلے اور ہمت سے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے اور گھبراتا نہیں۔