برازیلین سپرماڈل گزیل بنڈشین، دنےا کی امیر ترین ماڈل

برازیلین سپرماڈل گزیل بنڈشین، دنےا کی امیر ترین ماڈل

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی امراءکی دولت کا تخمینہ لگانے والے میگزین ”فوربز“ کے مطابق برازیلین سپرماڈل گزیل بنڈشین سالانہ پونے پانچ کروڑ ڈالر (تقریباً پونے پانچ ارب پاکستانی روپے) آمدنی کے ساتھ اس سال بھی دنیا کی امیر ترین ماڈل قرار پائی ہے۔ گزیل تقریباً پچھلے 10 سال سے امیر ترین ماڈل چلی آرہی ہے اور اس کی سالانہ آمدنی دوسرے نمبر پر آنے والی ہالینڈ کی حسینہ ڈوٹزن کرویس سے تقریباً چھ گنا زائد ہے۔ تازہ ترین لسٹ میں کیٹ ایٹن کو سب سے زیادہ کمائی والی نووارد ماڈل قرار دیا گیا ہے جو سالانہ 70 لاکھ ڈالر (تقریباً 70 کروڑ پاکستانی روپے) سمیٹ رہی ہے۔ کیٹ موس کی آمدنی بھی 70 لاکھ ڈالر سالانہ ہے جبکہ 26سالہ لیووین اور 31 سالہ اینجل میرانڈا کی کمائی بھی اتنی ہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -