شنگھائی، امن پسند کینگرو باکسنگ کے میدان میں اتر آئے

شنگھائی، امن پسند کینگرو باکسنگ کے میدان میں اتر آئے
شنگھائی، امن پسند کینگرو باکسنگ کے میدان میں اتر آئے

  

شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک )کینگرو کودنیا بھر میں امن پسندی کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن چین کے دو کینگروز نے اس تاثر کو غلط قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے ایک چڑیا گھر میں موجود دو کینگروآپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکّوں کی ایسی بارش کی کہ چڑیا گھر میں موجود تمام سیاح حیرت زدہ ہوگئے،دونوں کینگرو کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کیلئے چڑیا گھر کے منتظمین بھی میدان میں اترے لیکن کینگرو ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے،منتظمین نے کہیں دم سے پکڑ کر کھینچا تو کہیں بیچ میں آکر رکاوٹ ڈالی لیکن ان کینگروز نے کسی کی نہ سنی جس پر منتظمین نے لاٹھی کے ذریعے لڑائی ختم کروائی۔

مزید :

صفحہ آخر -