مڈٹرم انتخابات دےکھ رہا ہوں

مڈٹرم انتخابات دےکھ رہا ہوں
مڈٹرم انتخابات دےکھ رہا ہوں
کیپشن: 1

  

اسلام آباد (آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مڈ ٹرم کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا، پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو ایسی صورتحال پیدا ہونے ہی نہیں دیتے، وزیراعظم سے استعفی کس بنیاد پر مانگا جارہا ہے، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا تو اصلاحات کیسے ہوں گی۔بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم سے استعفی کس بنیاد پر مانگا جارہا ہے، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا تو اصلاحات کیسے ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کمٹیاں بنانے میں اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی، کچھ با تیں عمران خان اور پارٹی کے لیے نقصان دہ ہیں ، فوج ایک حد تک تحمل کا مظاہرہ کرے گی۔تمام معاملات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو ایسی صورتحال پیدا ہونے ہی نہیں دیتے، حکومت نے کمٹیاں بنانے میں اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فوج ایک حد تک تحمل کا مظاہرہ کرے گی، مڈٹرم الیکشن کے علاوہ اب کوئی چارہ نظر نہیں آتا، جس کے لیے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -