عمران کنٹینر میں ہی رہیں

عمران کنٹینر میں ہی رہیں
 عمران کنٹینر میں ہی رہیں
کیپشن: 1

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے تک کنٹینر میں ہی موجود رہنے کے اعلان کے بعد وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز شریف کی جانب سے دلچسپ جوابی ٹویٹ کیا گیا ہے کہ ’آپ اپنی ساری زندگی کنٹینر میں گزار سکتے ہیں مگر نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے‘۔ دوسری جانب آج ہی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات پر ان سے مذاکرات کا اعلان کئے جانے کے بعد عمران خان نے بھی مذاکرات میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا استعفیٰ ہی ان کا پہلا مطالبہ ہو گا۔یاد رہے آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے بھی فریقین کو موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے مذاکرات کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -