وزیراعظم کا عشرت العباد سے ٹیلی فونک رابطہ، ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی(این این آئی) وزیراعظم نوازشریف کا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ٹیلی فونک رابطہ، ملکی جاری سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی موجودہ حالات اور جمہوریت کی بقاءاور استحکام کے لیے کاوشوں پر ان کا کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دریں اثناءگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے حکومتی وفد کو مذاکرات کا موقع دینے کا عندیہ خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہا کہ معاملات کتنے ہی پیچیدہ ہوں بالآخر مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں۔ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ مذاکرات کرنے سے اللہ تعالیٰ معاملات کے حل کے لیے دروازے کھول دیتا ہے۔ صلح حدیبیہ کی سنت ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔