ڈالر کو ”پر “لگ گئے،101.20روپے کا ہو گیا

ڈالر کو ”پر “لگ گئے،101.20روپے کا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں جاری سیاسی ہیجان کا فائدہ اٹھانے کے لئے فاریکس مارکیٹ میں ڈالر پر سٹہ بازی کا عمل جاری رہا ۔ بروکرز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈالر سٹاک کئے جانے سے مارکیٹ میں ڈالر کی قلت رہی ۔ قلت و ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی ۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 63 پیسے اضافہ سے 101.20 روپے ہو گئی ۔ گزشتہ پندرہ دن سے ملک میں جاری سیاسی کشمکش کے باعث ملکی کرنسی شدید دباﺅ کا شکار ہے اور دوسری جانب بروکرز نے بڑے پیمانے پر سٹہ بازی کا عمل شروع کر رکھا ہے ۔ گزشتہ پندرہ دن میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے ۔
ڈالر

مزید :

صفحہ اول -