ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سفارتخانوں نے اپنے ویزہ اور دیگر سیکشن بندکردیئے

ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سفارتخانوں نے اپنے ویزہ اور دیگر سیکشن بندکردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی )ریڈزون میں آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاءکے پہنچنے کے بعد بدھ سے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع تقریباً تمام سفارتخانوں نے اپنے ویزہ اور دیگر سیکشن بند کر دئیے ۔ سفارتی علاقے میں جانے والی شٹل سروس پہلے ہی کئی روز سے بند ہے۔ ریڈ زون میں ہزاروں مظاہرین کی موجودگی کی وجہ سے اکثر سفارتخانوں کا تقریباً وہی سٹاف دفتر آیا جن کی سفارتخانوں کے اندر ہی رہائش ہے اس کے علاوہ آنے والے سفارتکاروں کوبھی آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔ امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھرنوں کے باعث سفارتخانے تک رسائی کو محدود کردیا گیا ہے ویزہ سروسز فراہم نہیں کی جا رہیں۔ امریکہ کے علاوہ کئی یورپی اور مشرق وسطیٰ کے اہم ممالک کے سفارتخانے ریڈ زون میں آزادی اور انقلاب مارچ کے پہنچنے سے پہلے اور بعد کی ساری صورتحال کی بغور مانیٹرنگ کرکے اپنی حکومتوں کو حالات سے آگاہ رکھ رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -