ملتان،(ن) لیگی کارکنوں کا شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے دھرنا

ملتان،(ن) لیگی کارکنوں کا شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے دھرنا

  

                                  ملتان /لاہور (آئی این پی )تحریک انصاف کے کارکنوں کے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے دھرنے کے جواب میں ملتان میں (ن) لیگی کارکنوں کاتحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے دھرنا ، مشتعل مظاہرین گھر کے دروازے اور کھڑکیوں پر لاٹھیاں برساتے رہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارکنوں کو گھر سے ہٹا دیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکنوں سے پرامن رہنے اور پولیس کو ان کے گھر کی سیکیورٹی پر مامور کرنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسلام آباد میں عمران خان کے جاری دھرنے اور وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کے مطالبہ پر ملتان کے (ن) لیگی کارکنوں میں کافی جوش پایا گیا ۔ لیگی مظاہرین نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ۔ دھرنے کے دوران مشتعل ہوکر کارکنوں نے گھر کے کھڑکیوں اور دروازوں پر حملہ بول دیا اور ان پر ڈنڈوں کی برسات کردی ۔ اس دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو گھر سے دور ہٹا دیا ۔ کارکنوں نے حکومت اور نواز شریف کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر (ن) لیگی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ ہر حال میں پرامن رہیں اور کسی کے جان و مال کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں امن و امان چاہتے ہیںاور (ن)لیگ نے کبھی بدمعاشی اور ہٹ دھرمی سے کام نہیں لیا ۔ انہوں نے ڈی پی او ملتان کو کارکنوں کو کسی کے جان و مال کو نقصان پہنچانے سے روکنے اور پولیس کی نفری شاہ محمود قریشی کے گھر پر تعینات کرنے کی ہدایت کی ۔

مزید :

صفحہ اول -