سیکرٹریٹ میں مظاہرین کے گھسنے پر نواز شریف کا نوٹس

سیکرٹریٹ میں مظاہرین کے گھسنے پر نواز شریف کا نوٹس

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے وزیراعظم اور پاک سیکرٹریٹ میں مظاہرین کے گھسنے کی اطلاعات پر لئے گئے سخت نوٹس کے بعد وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان سمیت دیگر اہم عمارتوں کی سکیورٹی کو مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ حساس عمارتوں کی طرف بڑھنے والے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی طرف سے اپنے کارکنوں کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے گھیراﺅ کا حکم دیئے جانے کے بعد ان اطلاعات کہ مظاہرین وزیراعظم اور پاک سیکرٹریٹ میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں پر وزیراعظم نے فوری طور پر وزارت داخلہ کو سخت ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا کہ تمام حساس عمارتوں کی سکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور اگر مظاہرین حساس عمارتوں میں داخلے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔

مزید :

صفحہ اول -