ٹانک:گھر پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

ٹانک:گھر پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق
 ٹانک:گھر پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

  

 ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹانک کے ایک گھر پر دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور بیوی اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقہ گرہ مٹھو میں نامعلوم مسلح افراد نے صورت خان نامی شخص کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا،بم گھر کے صحن میں گر کر پھٹ گیا جس سے صورت خان جاں بحق اور اس کی بیوی،ایک بیٹا اور دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

ٹانک -