حافظ آباد: بس الٹنے سے20 خواتین زخمی

حافظ آباد: بس الٹنے سے20 خواتین زخمی
حافظ آباد: بس الٹنے سے20 خواتین زخمی

  

 حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حافظ آباد میں خواتین سے بھری بس کے الٹنے سے 20 سے زائد خواتین زخمی ہو گئیں،پانچ خواتین کی حالت نازک ہے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی علاقے میں واقع فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین کام سے واپس آ رہی تھیں کہ کالیکی کے قریب ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 20 سے زائد خواتین زخمی ہو گئیں، ریسکیو اہل کاروں نے زخمی خواتین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دیا ہے جہاں پانچ زخمی خواتین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

حافظ آباد -