چمن میں بیٹے نے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا

چمن میں بیٹے نے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا
چمن میں بیٹے نے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا

  

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک ) چمن میں نوجوان نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے علاقے کلی صالح زئی میں نوجوان نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

چمن -