پنجاب یونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا، غرباءکے بچے بازی لے گئے

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا، غرباءکے بچے بازی ...
پنجاب یونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا، غرباءکے بچے بازی لے گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی سالانہ 2014 کے امتحانات کا اعلان کر دیا ہے جس میں غرباءکے بچوں نے ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے، بی ایس سی سالانہ 2014 ءکے امتحانات میں بی ایس سی کی طالبہ صبا خالد رول نمبر 21202 نے 700 نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ بی ایس سی کی طالبہ عتیقہ فخر رول نمبر 128331 نے 682 نمبر لےکر دوسری اور بی ایس سی کی طالبہ سمعیہ منیر رول نمبر 66378 نے 670 نمبر لےکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جانب بی اے کی طالبہ عائشہ معراج رول نمبر 64893 نے 680 نمبر لے کر بی اے میں پہلی نایاب رمضان رول نمبر 11061 نے 666 نمبر لے کر دوسری اور شہباز احمد رول نمبر 76705 نے 644 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحان 2014 ءمیں کل 133223 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 50211 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 37.69 فیصد رہا۔

مزید :

تعلیم و صحت -