سیاچین گلیشیئر ، لاپتہ بھارتی فوجی کی نعش 18 برس بعد بر آمد

سیاچین گلیشیئر ، لاپتہ بھارتی فوجی کی نعش 18 برس بعد بر آمد
سیاچین گلیشیئر ، لاپتہ بھارتی فوجی کی نعش 18 برس بعد بر آمد

  

سرینگر (ویب ڈیسک ) سیاچن گلیشیئر میں لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی کی نعش اٹھارہ سال بعد مل گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیل گپتا کا کہنا تھا کہ حوالدار گیاپرسادکا تعلق 15 راجپوت رجمنٹ سے ہے جو 1996ءمیں سیاچن میں لاپتہ ہوگیا تھا ،حوالدارکی لاش سری نگر سے 450 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع لیہہ کے برفانی علاقے سے ملی ہے ۔ مذکورہ اہلکار کی لاش اتر پر دیش میں رہائش پذیر اس کے خاندان کے حوالے کر دی گئی۔ ہندوستانی فوجی کو اس کی جیب میں موجود چند کاغذات کی بناءپر شناخت کیا گیا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -