سعودی عرب ، افغان شہری قتل کرنے پر پاکستانی کا سرقلم

سعودی عرب ، افغان شہری قتل کرنے پر پاکستانی کا سرقلم
سعودی عرب ، افغان شہری قتل کرنے پر پاکستانی کا سرقلم

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک افغان باشندے کو قتل کرنے کے جرم میں پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی شہری محمد ایوب خان نے آہنی راڈ کے ذریعے افغان باشندے محمد ساز کو قتل کیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز تلوار سے اس کا سر قتل کردیا۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال اب تک مختلف جرائم میں ملوث 34 افراد کا سرقلم کیا جاچکا ہے جبکہ گزشتہ سال 78 افراد کا سر قلم کیا گیا تھا ۔

مزید :

بین الاقوامی -