کترینہ پرانی دوست،فی الحال شادی کا نہیں سوچا:رنبیر کپور

کترینہ پرانی دوست،فی الحال شادی کا نہیں سوچا:رنبیر کپور
کترینہ پرانی دوست،فی الحال شادی کا نہیں سوچا:رنبیر کپور

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کترینہ کیف ان کی ”پرانی دوست“ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ شادی کے بارے میں سوچ نہیں رہا ہوں، میری فلموں سے شادی ہوچکی ہے، میں رواں برس یا اگلے سال شادی نہیں کررہا۔ رنبیر نے ایسی اطلاعات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں کترینہ کی والدہ سے ملے ہیں، ایک تقریب میں رنبیر نے کہا کہ کترینہ کو کئی سال سے جانتا ہوں، وہ میری پرانی دوست ہے، حالیہ دنوں میں انکی والدہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ رنبیر نے کہا اگرچہ کزن اداکارہ کرینہ کپور خان نے زاتی زندگی سے متعلق کچھ بات کی ہے مگر ان کی باتوں کا یہ مطلب نہیں کہ میرے بھی وہی خیالات ہیں، میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

مزید :

تفریح -