انڈسٹری کا سنہرا دور خواب کی مانند یاد آتا ہے: بابرہ شریف

انڈسٹری کا سنہرا دور خواب کی مانند یاد آتا ہے: بابرہ شریف
انڈسٹری کا سنہرا دور خواب کی مانند یاد آتا ہے: بابرہ شریف

  

لاہور (ویب ڈیسک) ماضی کی خوبرو اداکار بابرہ شریف نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ لوگوں کے رویے بھی تبدیل ہوچکے ہیں اور فلم انڈسٹری کا سنہرا دور خواب کی طرح یاد آتا ہے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ بابرہ شریف کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں اپنے دور میں بھرپور راج کیا، آج اس کی حالت زار پر ترس آتا ہے، آج بھی فلم انڈسٹری کا وہ دور یاد آتا ہے جب بیک وقت پانچ سے چھ فلموں کی شوٹنگ ہوتی تھیں مگر آج حالات اس کے بالکل برعکس ہوچکے ہیں، بدقسمتی سے فلم انڈسٹری سے کروڑوں روپے کمانے والے سرمایہ کاروں نے بھی بے رخی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی۔انکا مزید کہنا تھا کہ مادہ پرستی کے دور میں لوگوں کے رویے بھی بدل چکے ہیں، خستہ حالی کے اس دور میں جو لوگ سرمایہ کاری کرکے فلمیں بنارہے ہیں ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ یہ درست ہے کہ اس وقت انڈسٹری بحرانی دور سے گزررہی ہے لیکن مجھے قوی امید ہے کہ عنقریب فلم انڈسٹری سے مایوسی کے بادل ہٹ جائیں گے اور فلم سٹوڈیو آباد ہوں گے۔

مزید :

تفریح -