آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی ، تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل معطل کر دیا

آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی ، تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل معطل ...
آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی ، تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل معطل کر دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل معطل کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وہ حکومت سے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے ان پر کریک ڈاﺅن کی تیاری کی جارہی ہے اور اس مقصد کے لیے وفاقی دارلحکومت کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو کریک ڈاﺅن کے احکامات ملے تھے تاہم انہوں نے انکار کر دیا جس کے با عث وفاقی وزیر داخلہ چوہدی نثار کی جانب سے انہیں عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل آئی جی خالد خٹک کو آئی جی کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -Headlines -