گوگل سرچ کے پانچ سود مند فیچر ، صارفین کی اکثریت لاعلم

گوگل سرچ کے پانچ سود مند فیچر ، صارفین کی اکثریت لاعلم
گوگل سرچ کے پانچ سود مند فیچر ، صارفین کی اکثریت لاعلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ کے کم و بیش تمام صارفین گوگل کے بارے میں جانتے ہیں، 1996ءمیں ایک ریسرچ پراجیخٹ کے طور پر شروع کی جانے والی یہ ویب سائٹ آج دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جاتی ہے۔ ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ گوگل سرچ کے پانچ انتہائی سود مند فیچرز سے صارفین کی اکثریت لاعلم ہے۔ اپنے شہر، گاﺅں یا قصبہ کے موسم کا حال جاننے کےلئے ٹی وی سے چپکے رہنے کی ضرورت ہرگز نہیں، گوگل کھولئے اور اپنے شہر کا نام لکھ کر موسم کی معلومات حاصل کیجئے،مثال کے طور پر اگر لاہور کے موسم کے بارے میں جاننا چاہ رہا ہوں تو میں گوگل پر لاہور ویدر لکھیں۔ انگریزی زبان کے کسی بھی مشکل لفظ کا معنی جاننے کےلئے گوگل پر اس لفظ کے بارے میں لکھیں اور آپ کو اس کا معنی، گرامر اور بولنے کا طریقہ سب کچھ فراہم کردیا جائے گا۔ کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے اگر اعدادو شمار کو ضرب یا تفریق دینے کی ضرورت پڑے تب بھی گوگل کے پاس اس کا آسان حل موجود ہے۔ بس سرچ باکس میں کیلکیولیٹر ٹائپ کیجئے اور گوگل کا کیلکیولیٹر کام کردے گا۔ اگر ڈالر کی قیمت پاکستانی روپوں میں جاننا چاہتے ہیں یا پھر دنیا کی کسی بھی کرنسی کا مقابلہ اپنے رویے یادیگر کرنسیوں سے کرنا چاہتے ہین تو اس کا حل بھی گوگل کے پاس موجود ہے۔