مارچ کے جذباتی کارکنوں نے اپنے ہی ساتھی دھو ڈالے

مارچ کے جذباتی کارکنوں نے اپنے ہی ساتھی دھو ڈالے
مارچ کے جذباتی کارکنوں نے اپنے ہی ساتھی دھو ڈالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنڈال میں گھسنے کی کوشش کے دوران خاتون سے بدتمیزی کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیااور اس دوران لاتوں اور مکوں کا بھرپور استعمال کیا گیا،خاتون جلسہ گاہ چھوڑ کے چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ایک خاتون کارکن اپنے بیٹے کے ہمراہ پنڈال میں جانا چاہتی تھی جس پر سکیورٹی پر مامور پی ٹی آئی کے نوجوانون نے انہیں آگے نہیں جانے دیا اس دوران خاتون کو خاردار تار لگ گئی جس سے اس کے بیٹے کا جھگڑا ہوگیا۔ ادھر عوامی تحریک کے سٹیج پر معمر شخص چڑھ گیا اور نعرے بازی شروع کردی جس پر کارکنوں نے اسے گلو بٹ قرار دے کر دھنائی کردی۔ ذرائع کے مطابق ایک معمر شخص سٹیج پر نعرے ماررہا تھا جس پر کارکنوں نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اس پر تشدد کردیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ میرا بچہ کھوگیا ہے اعلان کرانے آیا ہوں لیکن بزرگ شہری کی ایک نہ سنی گئی۔

مزید :

اسلام آباد -