بچوں کیلئے میگزین ”آئی ایم ملالہ“ شائع ہوگیا
ممبئی (ویب ڈیسک) ملالہ یوسف زئی نے بچوں کیلئے اپنا میگزین ”آئی ایم ملالہ“ شائع کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کیلئے شائع کیا گیا ان کا نیا میگزین دنیا بھر میں نوجوان قارئین کی ان کے تعلیم و ترقی بارے موقف کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں معاونت کرے گا۔ ملالہ نے اپنے اس میگزین کا پہلا ایڈیشن اکتوبر 2013ءمیں شائع کیا تھا۔