سعودی عرب: خاندانی جھگڑے نمٹانے کیلئے فیملی کورٹس قائم کر دی گئیں
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں خاندانی جھگڑے نمٹانے کے لئے فیملی کورٹس قائم کردی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے ملک کے عدالتی نظام میں اصلاحات اور تبدیلی کے ایک پروگرام کے تحت سپیشلائزڈ فیملی کورٹس قائم کردی ہیں جو کہ فی الحال ریاض، مکہ، جدہ، مدینہ اور دمن میں کام کریں گی ان عدالتوں کے جج صاحبان کو خاندانی مقدمات نمٹانے کیلئے اضافی تربیت مہیا کی جائے گی۔ آئندہ 4 ماہ میں ملک میں کمرشل تنازعات نمٹانے کے لئے بھی کمرشل کورٹس قائم کردی جائیں گی۔